برہماور،24؍ جولائی (ایس او نیوز) رات کے وقت ہولی فیمیلی چرچ کے دفتر میں گھس کر چور نے 88 ہزار روپے نقد اڑا لیے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات میں چرچ کے دفتر کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہونے اورچوری کی واردات انجام دینے کا معاملہ سنیچر کے دن سامنے آیا ۔ حالانکہ سی سی ٹی وی کیمرے میں چور کی واردات ریکارڈ ہوئی ہے مگر چور کے نقوش صاف نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شناخت ہو نہیں پائی ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چرچ کے قریب ایک گھر کے سامنے پارک کی گئی موٹر بائک بھی اسی دوران چرائی گئی ہے ۔
برہماور پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہونے کے بعد پولیس کی ٹیم نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ پہنچ کر اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی ۔